سکھ لڑکی سے شادی پر دھمکیاں،عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

سکھ لڑکی سے شادی پر دھمکیاں،عدالت نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک محمد اشرف : ننکانہ میں سکھ لڑکی سےشادی کرنےوالےجوڑےکوہراساں کرنےکامعاملہ، لاہورہائیکورٹ میں عائشہ اورحسن کی درخواست پر سماعت عدالت نےدرخواست پرسماعت5مارچ تک ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی گئی۔عدالت نےننکانہ کےواقعہ پرسپیشل برانچ کی رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیدیا، آئندہ سماعت پر ڈی سی ،ڈی پی اوننکانہ کوذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم دے دیا۔عدالت نےدارالامان میں مدعی کواسکی بیٹی سےملاقات کی اجازت دیدی ۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نےکیس کی سماعت کی ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ  کوئی سینئرافسرآیاہےکیاحالات ہیں وہاں کے،پولیس نے جواب دیا کہ 250سےزائدافرادلگائےہوئےہیں،وکیل ملزمان نے کہا کہ  یہ مسلسل غط بیانی اورجھوٹ بول رہےہیں، عدالت نے تنبیہ کرتے ہوئے ملزموں کے وکیل سے کہا کہ  آپ اپنےالفاظ کاچناؤ درست کریں،آپ کو معلوم ہےاس شخص کی ویڈیوپورےانڈیاکےمیڈیاپرچلی۔

وکیل بولا کہ میں نے10منٹ میں معافی مانگ لی تھی، ہماری پوری فیملی ننکانہ چھوڑ کرجا چکی ہے، میراموکل بھی گرفتار ہےہم اپنا سارا سامان لےکرلاہور منتقل ہوچکے،عدالت نے ملزموں کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ کوپاکستان اورانڈیا کےتعلقات سےمتعلق علم ہے،یہ ایک کیس کا فیصلہ نہیں ہے، آپ کا دشمن آپ کی طاق میں لگا ہواہے،عدالت نے سماعت5مارچ تک ملتوی کر دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer