پی ایس ایل،محمد حفیظ کی ٹیم سے امیدیں

پی ایس ایل،محمد حفیظ کی ٹیم سے امیدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ میں شریک 6 ٹیمیں میدان مارنے کیلئے تگ و دو کررہی ہیں، آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ پڑے گا۔  دونوں ٹیمیں شام  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت پائی لیکن اس ٹیم کے کھلاڑی بہت پر امید ہیں۔

‏لاہور قلندرز کے محمد حفیظ  کہتے ہیں کہ پرفارمنس اچھی نہیں ہو گی تو تنقید اور غصہ کرنا شائقین کرکٹ کا حق ہے،  ٹیم نے میچ جیتا ہو اور اس میں بلے باز کا حصہ خواہ 10 رنز بھی ہوں تو جیت اچھی لگتی ہے لیکن جب بیٹسمین نے سنچری ہی کیوں نہ بنائی ہو  اور ٹیم میچ ہار جائے تو اس کا مزہ نہیں آتا۔اسلام آبا د  کیخلاف میچ میں غلطیاں ہو ئیں، بہتر فیصلے نہیں کیے جو ہمیں کرنے چاہیے تھے، میچ میں اہم موقع ملے لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔

ان کا کہنا ہے کہ میچ میں کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس  دی، امید ہے اس تسلسل کو کھلاڑی برقرار رکھیں گے اور اپنا اپنا حصہ بھی ڈالیں گے۔ پاکستان کے شائقین ملک میں کرکٹ کی کمی بہت محسوس کر رہے تھے لیکن  اب اس کی کمی پوری ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کر رہے ہیں جس میں مزید اضافہ ہو گا۔ لوگ لاہور قلندرز کی ٹیم سے دل سے پیار کرتے ہیں اور جب ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو یہ ان کا حق بھی ہے کہ وہ تنقید کریں۔


انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے میچز میں بہتر کھیلیں گے کیونکہ ہم متحد ہیں ایک یونٹ بنے ہو ئے ہیں،  بہتر پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتیں گے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer