’’بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا‘‘

’’بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی فضائیہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا اور عظیم کام جنوبی ایشیاء کے بے گناہ انسانوں اور غریبوں کو جنگ کی بھٹی میں نہ دھکیل کر کر سکتے ہیں، ایک طرف وہ غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہیں تو دوسری طرف بے گناہ نہتے کشمیریوں اور دیگر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، خطے کے امن کو تباہ نہ کرے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کیلئے محاذ جنگ پر جانے کو تیار ہوں، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے۔ ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی تاہم پاکستانی شاہینوں کی پروازبلند ہوتے ہی بھارتی طیاروں نے حسبِ روایت بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔

Sughra Afzal

Content Writer