(ناصر علی) ایران کی کبڈی ٹیم کی لاہور آمد،یکم مارچ سے ہونے والی چالیسویں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری سے شروع ہونے والی نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ایران کی کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی, چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایرانی ٹیم لاہور میں سات دن قیام کرے گی اور پانچ میچ کھیلے گی۔
مہمان ٹیم ماہان ائیرلائنز کی پرواز 1135 کے ذریعے لاہور پہنچی, ائیرپورٹ پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے ٹیم کا استقبال کیا۔