ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان

لاہور میں بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے  لاہوریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے  بسنت کی مقررہ تواریخ میں  فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان کردیا ۔

پنجاب حکومت نے بسنت کے سلسلے میں چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کا لاہور میں بسنت سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بسنت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ لاہور میں تین روز کےلئے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ تیس دسمبر سے ڈوراور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔