ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی  

سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کل منائی جائیگی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عبدالخالق مغیری،امداد بزدار )سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کل ستائیس دسمبر کو منائی جائیگی۔
 برسی کی تقریبات گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر ہوگی جس میں ملک بھرسے قافلے شریک ہوں گے، شہر کے تمام چوراہوں پر استقبالیہ کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں پیدل قافلہ سکھر سے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کیلئے روانہ ہوگیاہے۔

  ارسلان اسلام شیخ کااس حوالے سے کہناہے کہ پیپلز پارٹی کا پیدل قافلہ عوامی سیاست اور شہداء کے مشن سے وابستگی کی علامت ہے،قافلے کے ہمراہ فرسٹ ایڈ، پانی، کھانے اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے،پیدل قافلہ آج مدیجی پہنچے گا، رات قیام کے بعد گڑھی خدا بخش روانگی ہوگی۔

ارسلان اسلام شیخ کے مطابق گڑھی خدا بخش مزار پہنچنے پر شرکاء کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام ہے،میڈیا کے مثبت کردار پر اظہارِ تشکر کرتے ہیں،پیدل قافلہ جمہوری جدوجہد اور عوام سے وابستگی کا عملی اظہار ہے۔