ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نوٹس: بجلی کمپنیوں کا نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق وضاحتی جواب تیار

نیپرا نوٹس: بجلی کمپنیوں کا نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق وضاحتی جواب تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیپرا کے نوٹس پر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی رجسٹریشن سے متعلق اپنا جواب تیار کر لیا ہے۔

ڈسکوز ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن بند نہیں کی گئی بلکہ صارفین کو مینوئل طریقہ کار کے بجائے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے صارفین پی آئی ٹی سی نیٹ میٹرنگ پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں، جہاں درخواست جمع ہوتے ہی صارف کو رجسٹریشن نمبر اور درخواست وصول ہونے کی تاریخ فوری طور پر فراہم کر دی جاتی ہے۔