شاہد سپرا: اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز منصوبہ ، لیسکو نے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کی بجائے یوٹرن لے لیا۔
کمپنی نے پھر پرانے " سٹیٹک میٹرز" کی خریداری کا عمل شروع کر دیا، لیسکو سنگل فیز میٹرز کیلئے ایک ارب کے اخراجات برداشت کرے گی۔
لیسکو نے 2لاکھ 25ہزار سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی خریداری کا فیصلہ کیا، دو ماہ قبل سٹیٹک میٹرز پر پابندی لگا کر سمارٹ میٹرز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات پر اچانک عام میٹرز کی تنصیب پر پابندی لگائی گئی، لیسکو کے پاس سٹاک نہ ہونے سے صارفین کو میٹرز کی تنصیب نہیں ہو سکی۔
وزارت پاور ڈویژن کے مراسلے کا سہارا لیکر لیسکو نے صارفین کو دربدر کر دیا تھا، لیسکو کو نیو کنکشن اور ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر سنگل فیز میٹرز کی ضرورت ہے، کمپنی نے صارفین کی سہولت کیلئے دوبارہ سٹیٹک میٹرز کی خریداری شروع کی۔