ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویوٹا موٹرز کو شدید دھچکا لگ گیا

ٹویوٹا موٹرز کو شدید دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رواں سال نومبر کے دوران ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں 5.5 فیصد اور فروخت میں 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ نومبر میں اس کی عالمی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 8 لاکھ 21 ہزار 723 یونٹس رہ گئی جو گزشتہ چھ ماہ میں پہلی کمی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق بیرون ملک ٹویوٹا کی پیداوار 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 5 لاکھ 63 ہزار 546 گاڑیوں تک محدود رہی جبکہ جاپان میں اندرون ملک پیداوار میں 9.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 2 لاکھ 58 ہزار 177 یونٹس رہی ۔

ٹویوٹا موٹرز نے بتایا کہ عالمی سطح پر فروخت میں بھی 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور فروخت 9 لاکھ 11 یونٹس رہی جو گزشتہ 11 ماہ میں پہلی کمی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک فروخت 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 69 ہزار 789 گاڑیوں تک رہی جبکہ جاپان میں فروخت میں معمولی 0.2 فیصد کمی کے بعد یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 222 یونٹس رہی۔