ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ داری کا اندراج کروائیں، شہر کو محفوظ بنائیں

کرایہ داری کا اندراج کروائیں، شہر کو محفوظ بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2722 ملزمان کو گرفتار جبکہ 1785 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ محفوظ لاہور کے لیے کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج کیے گئے کوائف کی باقاعدہ اور مسلسل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرایہ داری رجسٹریشن مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے عناصر کی شناخت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ کرایہ داری ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ اس قانون کی خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ممکن نہیں، اس لیے کرایہ داری کے اندراج کو اپنی قانونی اور سماجی ذمہ داری سمجھا جائے۔