درنایاب:پنجاب میں منظم مین ہول چور مافیا متحرک ہونے کا انکشاف، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سخت قانون سازی پر کام کا آغاز کردیا گیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کو اہم احکامات جاری کئے، مین ہول کورز چوری کے دھندے میں ملوث افراد کیلئے قید وجرمانے کئےجائیں گے۔
نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ دھندے میں ملوث عناصر پر1 کروڑ تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے تمام اضلاع کی سپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے۔
تمام ایم ڈی واساز اپنے اضلاع میں مافیاکا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کریں،خصوصی ٹیموں کے ذریعے موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی مکمل کی جائے۔
مین ہول کورز چوری میں نشے کے عادی افراد کی تعداد کم،منظم مافیا زیادہ ہے،مین ہول مافیا کو شکنجے میں لانے کے لئے سخت قوانین متعارف کرائیں گے۔