ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں کی ریس، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشوں کی ریس، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور رنگ روڈ پر چنگچی رکشے ریس لگانے لگے، ریس لگاتے چنگچی رکشوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

رکشوں کے ساتھ موٹر سائیکل سوار بھی رنگ روڈ پر موجود، رنگ روڈ پر رکشوں اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔

چنگچی رکشوں کی ریس اور موٹر سائیکلوں کی موجودگی، پولیس لاعلم، موٹر سائیکلوں کے ساتھ چنگچی رکشوں نے محمود بوٹی سے ہربنس پورہ تک ریس لگائی۔ 

راستہ میں نہ کسی ٹول پلازہ والے نہ روکا نہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے رکا، رنگ روڈ پر پیدل کراس کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار مقدمہ درج کروا چکے ہیں۔ 

رنگ روڈ پر موٹر سائیکلوں اور چنگچی رکشوں کو کس نے اجازت دی، کسی کو کچھ معلوم نہیں، ویڈیو میں شرطیں لگاتے ہوئے بھی مختلف موٹر سائیکل سواروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔