ویب ڈیسک:امریکا نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کےٹھکانوں پر حملہ کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ محکمہ جنگ نے انتہائی درست اور کامیاب حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ د اعش اس علاقے میں مسیحیوں کو ایسے بے رحمی سے قتل کر رہی تھی جو صدیوں میں نہیں دیکھا گیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خبردار کیا کہ اگر تشدد نہ رکا تو سخت نتائج ہوں گے، یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے چند ہفتے قبل نائجیریا میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کے الزامات کے تناظر میں ممکنہ فوجی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی۔
دوسری جانب نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ ملک میں مسلم اور مسیحی دونوں برادریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔