پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا شراب و منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف کارروائیوں کے دوران شراب و منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج ایف سی کالج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، خفیہ اطلاع پر ایف سی کالج کچی آبادی سے شراب و منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے۔ ملزمان ایف سی کچی آبادی میں شراب و منشیات آرڈر پر سپلائی کرنے آئے تھے، ملزمان سے 50 چھوٹی بوتل شراب اور 2 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ 
 ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کا کہنا ہے کہ منشیات و شراب فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب ملت پارک پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک کالونی ملت پارک سے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا،۔ منشیات فروش عزیز لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ منشیات فروش عزیز کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزم کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔