ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئےوزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

Chief Minister's announcement to build a modern production studio in Lahore
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے لاہور میں جدید پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سےچوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں فلم ڈائریکٹر و رائٹر سید نور سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جدید سنیما کمپلیکس بھی بنے گا۔ 

 پرویز الہٰی نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کو پروڈکشن کے نئے رجحانات کی ٹریننگ دلائی جائے گی، ہم ایران کے ادارے فارابی اور ترکی کیساتھ مل کر فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ارب روپے سے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، جبکہ مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابق صوبائی حکومت نے آرٹ، کلچر اور فلم کو بھی باقی شعبوں کی طرح تباہ کیا، ہماری حکومت لاہور کو دوبارہ آرٹ، کلچر اور فلم کا مرکز بنائے گی۔

اس موقع پر سید نور کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالہٰی آرٹ اور کلچر سے محبت رکھتے ہیں، فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ان کے اقدامات خوش آئند ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر