ویب ڈیسک: نسلی امتیاز کے خلاف طاقتورآواز، جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے،عالمی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
جنوبی افریقہ کا ’اخلاقی پیمانہ‘ قرار دیے جانے والے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو انتقال کر گئے، جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف کوششوں کے سبب ڈیمسنڈ ٹوٹو کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ انہوں نےنیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کرنسلی تعصب کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلائی تھی۔
ڈیسمنڈ ٹوٹو کی عمر نوے برس تھی ٹوٹو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے، موسمیاتی تبدیلیوں اور ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق کی آواز اٹھاتے آئے ہیں۔ ڈیسمنڈ ٹوٹوکو 1984 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
RSA was really blessed with the giants and iron men. They foresaw victory when others felt completely deafeated. They nurtured peace when the situation dictated full-blown war. RIP Arch Bishop Tutu pic.twitter.com/GLktm2QVmj
— Kwena (@CKkwena_2010) December 26, 2021