(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام ہوگیا، کیویز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لئے۔کپتان کین ولیم سن اور ہنری نکولس کریز پر موجود ہیں۔
3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ماؤنٹ مونگا نوئی کے مقام پر پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے اننگز کاآغاز کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی نے دونوں بلے بازوں کو 13 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ کیویز بلے باز ٹام لیتھم 4 جبکہ ٹام بلنڈل صرف 5 رنز بناسکے۔
???? Shaheen Afridi is on fire!
— ICC (@ICC) December 25, 2020
He's now removed Tom Blundell and New Zealand are 19/2 after 11 overs. #NZvPAK ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/McfVjXxMI6
اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعدکیویز سنبھل گئے۔ کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا۔
☝️ Shaheen Afridi strikes again!
— ICC (@ICC) December 26, 2020
This time, it's Ross Taylor who's dismissed. He falls for a well-made 70 ????#NZvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/XSqzS7aXsF
راس ٹیلر نے 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پہلے روز کے اختتام پر کپتان کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
STUMPS in Mount Maunganui!
— ICC (@ICC) December 26, 2020
New Zealand end day one on a solid 222/3, courtesy of an unbeaten 94 from skipper Kane Williamson ????
Thoughts on the #NZvPAK action so far?
SCORECARD ▶️ https://t.co/LMlsEQTtXP https://t.co/N59rijQuaI pic.twitter.com/bf7dotTaP8
میچ سے قبل کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کمی محسوس ہوگی لیکن کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور حارث سہیل شامل ہیں جبکہ فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور محمد عباس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔