سٹی 42:معروف اداکارہ سارہ خان کے گھر صف ماتم بچھ گئی ۔
معروف فوٹو گرافر عبدالصمد ضیاءنے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کی شادی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں سارہ خان اور فلک شبیر اداکارہ کے والد کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں۔
عبدالصمد ضیاءنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ سارہ خان کے والد گزشتہ رات انتقال کرگئے۔‘ انہوں نے سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی۔فوٹو گرافر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سارہ خان سمیت ان کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرے آمین۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ءکی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔