ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریشم نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی

ریشم نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے ریشم سے متعلق کچھ خبریں زیر گردش تھیں کہ ریشم 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی.

ریشم نے ایک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہوہ اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی یہ خبریں ہر بار کی طرح افواہیں ہی ہیں۔ میرا شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں جب شادی ہوگی تو خود سب کو بتاﺅں گی۔ ریشم کا کہنا ہے کہ شادی ایک ایسا بندھن ہے جو چھپائے چھپتا نہیں ہے اس لئے انہیں شادی کو چھپانے کی ضرورت نہیں ہے وہ جب بھی شادی کریں گی ڈنکے کی چوٹ پر شادی کریں گی ۔

البتہ ریشم کا کہنا ہے کہ جیسے ان کے مداح ان کی شادی کے حوالے سے بے تاب ہیں اس سے زیادہ کہیں ان کی فیملی کی خواہش ہے کہ میری جلد سے جلد شادی ہوجائے

Shazia Bashir

Content Writer