پی ٹی آئی، پی اے ٹی کے کارکن طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر لڑ پڑے

پی ٹی آئی، پی اے ٹی کے کارکن طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر لڑ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکن ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے باہر الجھ پڑے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہاتھاپائی اور نازیبا کلمات کا تبادلہ ہوا۔ رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میڈیا بریفنگ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ پر پہنچے تو عوامی تحریک کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کےکارکنوں اور گارڈز کو رہائشگاہ کے باہر روک لیا۔

اہم خبر : لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز، عمران، طاہر القادری کی آج ملاقات

اس موقع پردونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے گئے اورنازیبا کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ رہنماؤں کے سمجھانے پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان معاملہ ختم کرا دیا گیا۔

مزید دیکھئے :