سی ایس ایس امتحانات کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے منظور

سی ایس ایس امتحانات کا معاملہ، درخواست سماعت کیلئے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سی ایس ایس 2018 اردومیں لینے کا معاملہ پر لاہورہائیکورٹ نےسی ایس ایس کے مقابلےکےامتحان کو رکوانےکے لئے دائردرخواست سماعت کےلئےمنظورکرلی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اورفیڈرل سروس کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے25 جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےایڈووکیٹ سیف الرحمان جسرا کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزاروکیل نےموقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سی ایس ایس مقابلےکا امتحان انگریزی اور اردو دونوں میں لینے کا حکم دے چکی ہے۔ درخواست گزارکا کہناتھا کہ ہائیکورٹ کا سنگل بنچ بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو مقابلے کا امتحان اردو میں لینے کا حکم دے چکا ہے۔ سنگل بنچ کےفیصلے کےخلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکررکھی ہے۔ جس پردورکنی بنچ ایف پی ایس سی کی اپیل پر سماعت کر رہا ہے۔

معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود فیڈرل سروس کمیشن نےسی ایس ایس کےامتحان کےلیے سال دوہزارآٹھارہ کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق سی ایس ایس کاامتحان صرف انگلش میں ہوگا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ 2018 سی ایس ایس کا امتحان اردو میں نہ لینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک ایف پی ایس سی کے مقابلے کے امتحان کے لیے جاری 2018 کی ڈیٹ شیٹ پرحکم امتناعی جاری کرے۔ عدالت فیڈرل سروس کمیشن کو 2018 میں ہونے والے امتحان کو اردو میں بھی لینے کا حکم دے۔