ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئمہ بیگ کے چہرے پر شدید چوٹ کیسے لگی؟ گلوکارہ نے بتا دیا

آئمہ بیگ کے چہرے پر شدید چوٹ کیسے لگی؟ گلوکارہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے چہرے پر آنے والی شدید چوٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی تھیں، جس کے باعث آنکھ کے گرد شدید سوجن اور بڑا نیل پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں آئمہ بیگ نے بتایا کہ وہ دوسری جانب دیکھ رہی تھیں اور اچانک مڑنے پر سامنے موجود شیشے کا دروازہ نظر نہیں آیا، جس سے ان کا چہرہ شیشے سے جا ٹکرایا  گلوکارہ کے مطابق چوٹ لگنے سے شدید درد ہوا اور انہیں چند لمحوں کے لیے بلیک آؤٹ بھی محسوس ہوا، جبکہ آنکھ کے گرد سوجن اور نیل پڑ گیا۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے سوجن اور درد میں کمی کے لیے دعا کی اپیل کی اور خیریت دریافت کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے  گلوکارہ نے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والے لوگوں کے رویے پر جذباتی بھی ہوگئیں۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی سے دور کردیں جو صرف خوشی کے وقت ساتھ رہتے ہیں لیکن غم، بیماری یا کمزوری کے دوران حمایت نہیں کرتے۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کا رویہ دیکھنا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ جو لوگ برے وقت میں خیریت تک دریافت نہیں کرتے، وہ مستقبل میں بھی مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیں گے معروف گلوکارہ نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر بھی اظہار تشکر کیا۔