ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کے گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک

روس کے گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 چینی کارکن لاپتا ہیں۔

پلانٹ انتظامیہ کے مطابق امور کے گیس کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے 36 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔

امور کا گیس کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے چلایا جا رہا ہے، تاہم پلانٹ نے تاحال پیداوار شروع نہیں کی۔