عابد چودھری: غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیا پل غازی آباد کے قریب پتنگ فروش احتشام کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 70 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلی گئیں ملزم آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف علاقوں میں پتنگوں کی سپلائی دیتا تھا اور دوران تفتیش اس نے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔