ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، کشمیر، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا اور کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ان کی بھرپور حمایت کی بھی قدر کی ملاقات میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی قیادت اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد ایم او یو پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت بھی اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حالیہ قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر بھی اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔