ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بادامی باغ کے علاقے علی پورہ میں 25 سالہ مزدور قربان کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

شاہدرہ راوی پل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے 51 سالہ سائیکل سوار الیاس جاں بحق ہو ا۔

دوسری جانب شادمان کیمپ جیل کا 45 سالہ قیدی فرحان زاہد دورانِ علاج سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 اسی طرح ہربنس پورہ کے علاقے لال پل کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ، مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔