سٹی 42: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی
شرجیل انعام میمن نے کہا عید میلاد النبی ﷺ رحمت، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے۔نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ محبت، برداشت، عدل، مساوات اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔
آپ ﷺ نے معاشرے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیا۔آج کے دور میں ہمیں سیرتِ نبوی ﷺ کے پیغامِ رحمت و محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے،نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو امن، عدل اور حسنِ اخلاق کا درس دیا، پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو اس بابرکت موقع پر اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔