سٹی 42: گزشتہ رات سے مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش نے سیالکوٹ شہر ڈبو دیا ۔
سیالکوٹ کی گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،بارش کا پانی گھروں ، دکانوں اور دفاتر میں داخل ہوگیا اورکاروبار کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ۔
سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے سے وقفے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔