ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دیدی۔
بل کے مطابق فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت انتقال اور ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دیے جائیں گے، تمام سرکاری ملازمین فاؤنڈیشن کےساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ ملازمین سے رجسٹریشن فیس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر کٹوتی بھی کی جائےگی البتہ سرکاری ملازمین کو نفع اور نہ نقصان کے تحت پلاٹس دیے جائیں گے،فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ وفاقی و صوبائی حکومت گرانٹس کی شکل میں فراہم کرے گی۔