ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایونیز ختم ہوجانے پر گاہک نے کیفےکو آگ لگادی

مایونیز ختم ہوجانے پر گاہک نے کیفےکو آگ لگادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسپین کے ایک کیفے میں گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو ہی آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ  واقعہ شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے،  غصے میں آپے سے باہر ہوکر  وہ شخص باہر گیا اور قریبی پیٹرول اسٹیشن سے لیٹر تیل لے آیا۔

 اس شخص نے کیفے پر تیل ڈالا اور آگ لگادی جس سے ریسٹورینٹ میں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بھاگ گئے تاہم عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔

رپورٹس کے مطابق  واقعے میں  ملزم خود ہی زخمی ہوا جس کا ہاتھ جھلس گیا جب کہ دیگر افراد محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق کیفے کو تقریباً 7 ہزار یورو کا نقصان پہنچا۔ 

دوسری جانب کیفے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی عجیب تھا اور گاہک کے اس رویے کی کوئی وضاحت ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

Ansa Awais

Content Writer