شہزاد خان ابدالی:شہر میں چکن کا نرخنامہ " مذاق"بن کر رہ گیا، چکن کی سرکاری ریٹ لسٹ محض سرکاری کاغذ کا ٹکڑا بن گئی۔
ریٹ لسٹ کے مطابق فارم ،منڈی نہ ہی مارکیٹ میں برائلر دستیاب ہے، سرکاری فارم ریٹ 383 مگر 450روپے میں فروخت ہونے لگا۔
برائلرز ہول سیل میں 397،پرچون ریٹ 411روپے کلو رہا۔
زندہ برائلر سرکاری ریٹ لسٹ سے 67روپے مہنگا فروخت ہونے لگا، برائلر سرکاری قیمت 595،مارکیٹ میں 687روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔