ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:طلبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار

لاہور:طلبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:میڈیکل کی طلبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار، اسماء سکائی ویز بس اڈا سے اورنج ٹرین یتیم خانہ کے لئے چنگ چی رکشہ پر بیٹھ گئی۔

 ترجمان پولیس کے مطابق اورنج ٹرین اسٹیشن پر آتے ہی طلبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کر لی،ملزم یاسین بیگ سے چیزیں چوری کر کے بیوی کو یا کسی اور ساتھی کو پکڑا دیتا۔ 

نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور یاسین کو بیوی صائمہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،  مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نےنواں کوٹ پولیس کو شاباش دی۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔