پاکستان فٹبال فیڈریشن ایک بار پھر این او سی مسائل کا شکار

پاکستان فٹبال فیڈریشن ایک بار پھر این او سی مسائل کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان فٹبال فیڈریشن ایک بار پھر این او سی مسائل کا شکار ہوگئی، پاکستان انڈر 16 ٹیم ساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی کی منتظر ہے۔

ساف انڈر 16 چیمپئن شپ یکم سے دس ستمبر تک بھوٹان میں ہونی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں این او سی جاری کردی جائے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ این او سی پراسس میں بھیج چکا ہے، متعلقہ وزارت سے این او سی ملتے ہی پی ایف ایف کو بھیج دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے اگست کے پہلے ہفتے میں این او سی دستاویزات بھجوائے تھے، پی ایس بی نے 16 اگست کو  بعض اعتراضات بھیجے تھے جس کا جواب دے دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو 29 اگست کو بھوٹان روانہ ہونا ہے، پی ایف ایف ماضی میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی این او سی کیلئے بھی چیلنجز کا شکار رہا ہے۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer