(سٹی42) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیز تقریرکی، عمران خان نےتقریراس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت تھا، عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، عمران خان نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی
شوزکا زنوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی ،31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔