ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور نے ایک اور ٹارگٹ مکمل کر لیا

کمشنر لاہور نے ایک اور ٹارگٹ مکمل کر لیا
کیپشن: Captain Usman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: لاہور ڈیویژن میں ماتحت عملے کی سو فیصد ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگئی، کمشنر افس اور ڈی سی افس لاہور سمیت چاروں اضلاع میں سٹاف کی ویکسینیشن کا عمل سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں 243 ، قصور 283, شیخوپورہ 109 ننکانہ 180 ملازمین کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ ماتحت محکموں لوکل گورنمنٹ کے 104 ، لاہور پارکنگ کمپنی کے 42 ، ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی کے 16 ملازمین کی ویکسینیشن سو فیصد مکمل، واسا کے چھ ہزار 390 ملازمین میں چھ ہزار 325 ملازمین کی ویکسینیشن کر دی گئی ٹارگٹ 99 فیصد مکمل،  ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی 74 ہزار 70 ملازمین میں سے 73 ہزار 512 ملازمین کی ویکسینیشن کی گئی، ٹارگٹ 99 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

ایل ڈی اے نے تاحال احکامات پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا۔ ایل ڈی اے میں دو ہزار 56 ملازمین میں سے ایک ہزار 562 ملازمین کی ویکسینیشن کی گئی۔ ایل ڈی اے کے 494 ملازمین نے تاحال ویکسینیشن نہ کروائی ٹارگٹ 75 فیصد مکمل کیا۔ پی ایچ اے نے بھی ملازمین کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ مکمل نہ کیا صرف 80 فیصد ملازمین کی ویکسینیشن کروائی گئی۔

کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو ویکسینیشن کا عمل سو فیصد مکمل کرنے کے لیے 30 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی۔  ۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کمشنر افس و ماتحت محکموں کے ملازمین کی ویکسینیشن کا عمل سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے سرکاری ملازمین روز ہزاروں افراد سے میل جول کرتے ہیں، ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔  لاہور میں سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہےشہریوں سے بھی اپیل ہے کہ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer