(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کر دیا گیا۔
جنوبی افریقامیں کرونا کی صورت حال کے باعث اکتوبر میں شیڈول قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا ملتوی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے سیریز کے التوا کے حوالے سے پی سی بی خو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان سیریز کےالتواپر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز سیریز کے لئے نئی ونڈو تلاش کررہے ہیں۔سیریز ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کرکٹ ساؤتھ افریقا نے کرنا ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز اکتوبر میں کھیلے جانے تھے جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرنا ہے، قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔