ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر میں ریسٹورنٹ رائیڈر کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

سندر میں ریسٹورنٹ رائیڈر کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: سندر میں ریسٹورنٹ کے رائیڈر سے مبینہ ڈکیتی کا واقعہ جھوٹا نکلا۔ پولیس نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ملزم نے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ 46 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور بٹوا چھیننے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم شواہد اور تفتیش میں واقعہ من گھڑت ثابت ہوا۔

پولیس کے مطابق رائیڈر احسان کمپنی کی رقم بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا، لیکن رقم خوردبرد کرنے کے لیے اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

گرفتار ملزمان میں احسان کے علاوہ اس کے ساتھی احمد اعجاز اور حسنین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی اس نمبر پر رابطہ کریں۔