ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی مشقیں، سکیورٹی اور ریسپانس کا عملی مظاہرہ

لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی مشقیں، سکیورٹی اور ریسپانس کا عملی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈی ایس پی خرم چیمہ  کی زیر نگرانی لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

اس دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور ریسپانس ٹائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔