ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاٹری کی ٹکٹ کے تحفے سے لاکھوں ڈالر انعام، بہن نے بھائی کی 66 ویں سالگرہ یادگار بنا دی

لاٹری کی ٹکٹ کے تحفے سے لاکھوں ڈالر انعام، بہن نے بھائی کی 66 ویں سالگرہ یادگار بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکہ میں ایک شخص کو سالگرہ کے تحفے میں ملے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

 امریکی ریاست مشیگن کی سیگینا کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ ان کی بہن نے ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا۔

  ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سٹور پر رک کر بارکوڈ سکریچ کیا اور ٹکٹ کو سکین کیا جس کے بعد انہیں کلیم فائل کرنے کا میسج موصول ہوا۔

  انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹ سکریچ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ انعام جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو خوش خبری کے لیے فون کیا اور بہن یہ خبر سن کو خوش تھیں۔