طلحہ اشرف: سوئی گیس کی بندش کے باعث شہر میں ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 304 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 450 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین بڑی تعداد میں ایل پی جی کی طرف منتقل ہو گئے ہیں، جس نے ڈیمانڈ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے اور روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کیا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔