ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

 زمبابوے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز 4 سے 9 مئی تک  نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں کھیلی جائے گی، جبکہ میچز 4، 6 اور 9 مئی کو شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔

اعلان کے مطابق فاطمہ ثناء تینوں ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ مومنہ ریاست کو پہلی بار 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کی ویمنز ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

قومی اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔