ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اے سی کٹس اور آؤٹر  چرانے والا2 رکنی گینگ گرفتار

  اے سی کٹس اور آؤٹر  چرانے والا2 رکنی گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں اور عمارتوں سے اے سی کٹس اور آؤٹر یونٹس چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے نقب زنی کے آلات، ایک اے سی، دو کٹس اور آؤٹر یونٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علیم اور شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔