ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرجا گھروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو سخت ہدایات

گرجا گھروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو سخت ہدایات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی  ساہی: صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہےجبکہ پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسران خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار نے ہدایت جاری کی ہے کہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔ ان کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعینات افسران اور جوان ہر وقت الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔