سٹی 42 : پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے شرکت کی۔
ویٹی کن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پوپ فرانسس کے جنازہ میں شرکت کی اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس موقع پر پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پوپ فرانسس نے امن اور محبت کیلئے مسلم رہنماؤں سے بھی قریبی روابطے رکھے ۔