ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شہرِ قائد میں ہوگا

نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شہرِ قائد میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیشنل ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ مئی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں شیڈول ہے۔

 ذرائع کے مطابق ٹیموں کا پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 سے 6 مئی تک لگایا جائے گا، ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 

 پانچوں ٹیمیں پی سی بی کے مینٹورز کی زیر نگرانی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، ٹیموں میں سٹرائیکرز، سٹارز، کانکرز، انونسیبلز اور چیلنجرز شامل ہیں۔

 نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں روزانہ دو لیگ میچز کھیلے جائیں گے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 7 مئی کو اسٹرائیکرز اور اسٹارز کے مابین کھیلا جائے گا۔ 

 نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 24 مئی کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔