را ودلشاد: زندہ دلان لاہور کے لیے بڑا اعزاز، پھولوں اور باغوں کا تاریخی شہر لاہور ٹورازم کیپیٹل 2027 قرار دے دیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس پر اظہار تشکر کیا، ای سی او کے چھیویں ٹورازم وزارتی اجلاس میں لاہور کو بڑا اعزاز ملا، لاہورکی تاریخ، ثقافت اور ورثے کا مرکز دنیا کے سامنےہے۔
پاکستان اور پنجاب کے لیے تاریخی لمحہ ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ای سی او ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور کی چمک دنیا کے اسٹیج پر ہے، ان شاء اللہ، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لاہور ثقافتی ورثے اور سیاحت کا نیا ستارہ ہے۔