سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران منشیات فروشوں کےٹھکانوں پر208چھاپے مارے گئے، جہاں سے 115 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضہ سے 63 کلو گرام چرس، 4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 1119 لیٹر شراب، 6 کلوگرام ہیروئن و دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں ۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ، آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں ، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔