ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،PSL کی نشریاتی ٹیم میں شامل بھارتی عملہ بے دخل 

 بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،PSL کی نشریاتی ٹیم میں شامل بھارتی عملہ بے دخل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک بھارت حالات بھی کشیدہ ہوچکے ہیں، بھارت کی آبی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان میں جاری پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 میں براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا ، لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے روایتی بھارت بھجوا دیا۔

حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ 

گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق پاکستانی حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی نشریاتی ٹیم میں شامل تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

یہ اقدام 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ کر دیے ہیں۔

حکومتی فیصلے سے 24 سے زائد بھارتی عملہ متاثر ہوا ہے، جن میں انجینئرز، کیمرہ آپریٹرز، پروڈکشن لیڈز اور پلیئر ٹریکنگ ماہرین شامل ہیں، جو پی ایس ایل 2025 کی لائیو نشریات پر کام کر رہے تھے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نشریاتی کمپنی ٹرانس ایشیا متبادل عملے کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ میچز کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور نشریات میں خلل نہ آئے۔