ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی : بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف آئی پی پی  نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کےحق میں قرارداد پیش کی،قرارداد میں پہلگام حملے کوپاکستان سے منسوب کرنے کی بھر پور مذمت کی گئی۔

   قرارداد کے جاری کردہ متن کے مطابق  سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے،دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ،پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے نے حکومتی پالیسی واضح کر دی ،ایوان بھارت کی امن پسندی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔