علی ساہی:پی ایس ایل لاہورقلندرزاورملتان سلطان آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے، آئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ میچ کےدوران 8ہزارسےزائدپولیس افسران واہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے، سپروائزری افسران سکیورٹی اورٹریفک سمیت تمام انتظامات کاخودجائزہ لیں۔
ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف مؤثر پٹرولنگ کریں۔
سٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارات پر پولیس سنائپرز تعینات کیے جائیں،شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔